• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 56783

    عنوان: کیا ویل مچھلی کھانا حلال ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا ویل مچھلی کھانا حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 56783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 88-54/Sn=2/1436-U وہیل (Whale) کے بارے میں تحقیق کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ بھی ایک طرح کی مچھلی ہے، بعض لوگوں نے اس کا نام ”عنبر“ لکھا ہے، اورفقہاء نے تصریح کی ہے کہ مچھلی بجمیع انواعہ حلال ہے، تو وہیل مچھلی بھی حلال ہے؛ بلکہ ”عنبر“ مچھلی کے بارے میں تو حدیث میں یہ بھی آیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کا گوشت تناول فرمایا: في الہدایة: ولا یوٴکل من حیوان الماء إلا السمک، وفي البنایة: قال الکرخي -رحمہ اللہ کرہ أصحابنا کل ما في البحر إلا السمک خاصّة فإنہ حلال أکلہ إلا ما طفي منہ؛ فإنہ کرہوہ الخ بنایہ مع الہدایة، ۱۱/۶۰۴، بیروت) وانظر ”کھانے پینے کی حلال وحرام چیزیں“ ص: ۷۴، ط: ڈھاکہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند