• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 54462

    عنوان: جھینگا حلال ہے یا حرام؟ فی زماننا علمائے کرام کیا فرماتے ہیں؟

    سوال: جھینگا حلال ہے یا حرام؟ فی زماننا علمائے کرام کیا فرماتے ہیں؟

    جواب نمبر: 54462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1297-875/L=10/1435-U جھینگا مچھلی کی جنس سے ہے یا نہیں اس میں علماء کا اختلاف ہے، بعض حضرات اس کو مچھلی کی جنس سے مانتے ہیں اور بعض نہیں مانتے اسی اختلاف کی بنا پر اس کے حکم میں بھی اختلاف ہے، جھینگا کو مچھلی ماننے والے اس کو حلال کہتے ہیں اور مچھلی نہ ماننے والے اس کو ناجائز کہتے ہیں، اختلاف کی وجہ سے جھینگا کھانے کی گنجائش ہوگی، احتیاط کرنا اولیٰ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند