معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 53086
جواب نمبر: 53086
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1249-1001/B=8/1435-U (۱) جانور حلت وحرمت میں اپنی ماں کے تابع ہوتے ہیں، اگر ماں کا دودھ وگوشت حلال ہے تو اس جانور کا دودھ وگوشت بھی حلال ہوگا، قال في الشامی الاعتبار في المتولد للأم فيالِأضحیة والحل (شامي: ۵/۴۰۰) امریکی (جرسی) گائے کی ماں گائے ہوتی ہے،جس کا دودھ وگوشت حلال ہے، لہٰذا امریکی گائے کا دودھ وگوشت بھی حلال ہے۔ (ب) پراگ کمپنی کا دودھ استعمال کرنا جائز ہے، جب تک تحقیق سے یہ معلوم نہ ہوجائے کہ کمپنی دودھ میں کوئی نجس چیز ملاتی ہے، یا کوئی حرام جانور کا دودھ بیچتی ہے، اس کمپنی کے دودھ کو حرام نہیں کہا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند