• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 50297

    عنوان: سب کم درجے کا الکوحل عطر میں استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: سب کم درجے کا الکوحل عطر میں استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 50297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 255-202/D=3/1435-U الکوحل اگر کھجور چھوہارے، انگور کشمش سے بنایا گیا ہے تو اس کی ادنی مقدار بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، حرام ہے، اور اگر مذکورہ چار چیزوں کے علاوہ گندم، شکرقند یا دیگر کسی چیز سے بنایا گیا ہے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔ جیسا کہ بعض محقق علماء نے تحریر فرمایا ہے کہ بالعموم جو الکحل عطر یا دوا وغیرہ میں شامل کیا جاتا ہے وہ اول الذکر چار چیزوں کے علاوہ سے بنایا جاتا ہے، پس اس کی روشنی میں گنجائش ہے، البتہ احتیاط کرلینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند