معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 4423
میں چین میں پانچ سال کے لیے پڑھنے آیا ہوں۔ یہاں پر برگراور نوڈل (کھانے کا آئیٹم) وغیرہ میں جو مرغی کا گوشت ہوتا ہے وہ اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں ہوتا ہے۔ تو کیا یہ کھانا صحیح ہے یا نہیں ، جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آج کل اسی پر ہم گزارہ کرتے ہیں۔ کیوں کہ پکانے کے لیے ا تنا وقت نہیں ملتاہے۔ برائے کرم اس سلسلہ میں میری رہنمائی کریں۔
میں چین میں پانچ سال کے لیے پڑھنے آیا ہوں۔ یہاں پر برگراور نوڈل (کھانے کا آئیٹم) وغیرہ میں جو مرغی کا گوشت ہوتا ہے وہ اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں ہوتا ہے۔ تو کیا یہ کھانا صحیح ہے یا نہیں ، جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آج کل اسی پر ہم گزارہ کرتے ہیں۔ کیوں کہ پکانے کے لیے ا تنا وقت نہیں ملتاہے۔ برائے کرم اس سلسلہ میں میری رہنمائی کریں۔
جواب نمبر: 442301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 540=582/ ل
جو ذبیحہ شرعی طریقہ پر ذبح نہ کیا گیا ہو وہ مردا ر کے حکم میں ہوتاہے اوراس کا کھانا کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر چکن مشین کے ذریعہ آدھی گردن کے ساتھ کاٹا جاتا ہے (جیسا کہ یہ حلال طریقہ پرکیا جاتاہے) اوراس کے ساتھ بسم اللہ پڑھا جاتا ہے ٹیپ ریکارڈ پر یا اسی سے ملتی جلتی کسی اور چیزسے؟کیا اس کو حلال تصور کیا جائے گا؟میں کے ایف سی (کیٹوکی فرائیڈ چکن) امریکن یسٹوران میں کام کرتاہوں جہاں چکن ایک فرم کے یہاں سے آتا ہے جہاں یہی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے اور کے ایف سی یہ وضاحت کرتا ہے کہ یہ چکن حلال ہے۔ مزید کے ایف سی ایک سرٹیفکٹ محکمہ شرعیہ جامع مسجد ممبئی باندرہ کی طرف سے بھی پیش کرتا ہے ۔ جو کسی حفاظ الدین کے ذریعہ سے دیا جاتا ہے۔ میں نے اس پتہ پر ایک خط لکھا اسی مضمون کے ساتھ لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ لیکن میں کے ایف سی کے مختلف برانچوں میں مختلف سائز کے سرٹیفکٹ دیکھ کر حیرا ن رہ گیا۔ ان تمام میں ایک ہی مضمون تھا لیکن حروف کی سائز مختلف تھی اورمزید ایک میں اسٹامپ نہیں تھا۔ یہ سب فوٹو اسٹیٹ کی حالت میں تھے۔ اس چیز نے مجھے .....
2954 مناظرپانی میں رہنے والے جانوروں میں کون کون سے حلال اور کون کون سے حرام اور کون کون سے مکروہ ہیں؟
6367 مناظراتھائل الکوحل کو جس بسکٹ پر چھڑکا گیا اس کا کھانا کیسا ہے؟
11133 مناظرجس دعوت کے حلال وحرام کا علم نہ ہو اس میں شرکت کرنا کیسا ہے؟
12458 مناظرکیا
شراب کا پینا مطلقاً حرام ہے یا یہ صرف ممنوع ہے؟ پاکستان کی شریعت کورٹ کے ایک
حالیہ فتوی کے مطابق شراب اسلام میں حرام نہیں ہے بلکہ ممنوع ہے۔ قرآن کریم میں
ایک بھی لفظ حرام کا استعمال نہیں کیا گیا ہے (حوالہ: روزنامہ ڈان، جمعہ، مئی 29,
2009)۔ برائے کرم اس شبہ کو قرآن اور حدیث کے ذریعہ سے دورکردیں؟
میں ناروے میں رہتا ہوں اورکچھ عرصہ قبل حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب ہماری دعوت پر ناروے تشریف لائے تھے۔ اور علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب سے پتہ چلا تھا کہ حضرت مفتی نظام الدین صاحب نے مرغیوں کے مشین سے ذبح ہونے کے بارے میں ایک فتوی دیا تھا اور کچھ شرطوں کے ساتھ اس کے جواز کا فتوی دیا تھا۔ کیا آپ برائے مہربانی اس فتوی کی ایک نقل بندہ کو ارسال فرماسکتے ہیں۔ اللہ آپ کوجزائے خیر عطا فرمائے ،آمین۔
2598 مناظر