• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 43585

    عنوان: شیعہ كا ذبیحہ

    سوال: میں تہران میں رہ رہا ہوں اور جاننا چاہتا ہوں کہ اگر میں یہاں گوشت کھاتا ہوں تو وہ حلال ہے یا حرام کیوں کہ میں نے اپنے کچھ پاکستانی دوستوں سے سننا ہے کہ یہاں ان شیعہ لوگوں کی کثرت ہے جو بہت کٹر ہیں اور تفریق کرنا مشکل ہے اس لیے یہاں گوشت کھانا جائز نہیں ہے اور کچھ لوگ اس لیے نہیں کھاتے کیوں کہ اس احتیاط سے ان کے درجات بلند ہوں گے، کیا یہ طریقہ صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 43585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 415-327/B=3/1434 اگر یقین یا غالب گمان ہے کہ وہ ذبیحہ کٹر شیعوں کے ہاتھ کا ہے تو اس کا کھانا جائز نہیں، اکر ذبیحہ میں شک ہے تو بھی اس سے احتیاط کرنی چاہیے، سبزی، دال وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند