• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 43148

    عنوان: حلال جانور میں كن چیزوں كا كھانا منع ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ گائے ، بھینس ، مرغی اور دیگر جتنے جانور کھانے میں حلال ہیں ، ان میں کونسی چیز کھانا حرام ہے ؟ ذرا تفصیل سے حوالہ کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 43148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 95-16/N=2/1434 حلال جانوروں میں سات چیزیں ممنوع ہیں: (۱) بہنے والا خون، (۲) ذکر (عضو تناسل) (۳) مادہ جانور کی شرم گاہ (۴) خصیہ (۵) مثانہ، (۶) پتہ (۷) غدود (جسم کے اندر کی گانتھ گلٹی) ان میں بہنے والا خون تو قطعا حرام ہے اور باقی چیزیں راجح قول کے مطابق مکروہ تحریمی ہیں کذا في ملتقی الأبحر والمجمع والد (۴/۴۸۹، ۴۹۰ ط دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان) وبدائع الصنائع (۴/۱۹۰، ط مکتبہ زکریا دیوبند) ورد المحتار (۹/۴۵۱، ط مکتبہ زکریا دیوبند) عن البدائع والدر والرد (۱۰/ ۴۷۷، ۴۷۸) وغیرہا من کتب الفقہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند