• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 38565

    عنوان: تالاب میں خود سے مری ہوئی مچھلی کھانا جائز ہے؟

    سوال: تالاب میں خود سے مری ہوئی مچھلی کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 38565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 856-701/B=5/1433 جو مچھلی خود سے مرکر تالاب کے اوپر اپنے پیٹ کے بل (الٹی) ہوگئی ہو جس کو سمک طافی کہتے ہیں اس کا کھانا جائز نہیں، اور اگر وہ پیٹ کے اوپر نہ ہوئی ہو تو اسے کھاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند