• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 36426

    عنوان: سمندر کی کون سی مخلوق حلال ہیں اور کون سی حرام ہے ؟

    سوال: سمندر کی کون سی مخلوق حلال ہیں اور کون سی حرام ہے ؟

    جواب نمبر: 36426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 259=259-2/1433 سمندری مخلوق میں سے صرف مچھلی حلال ہے، الحیوان في الأصل نوعان: نوع یعیش في البحر ونوع یعیش في البر، أما الذي یعیش في البحر فجمیع ما في البحر من الحیوان یحرم أکلہ إلاّ السمک خاصةً فإنہ یحل أکلہ․ (ہندیہ: ۵/۲۸۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند