• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 36116

    عنوان: اسلام میں ہر مردہ شئی حرام ہے تو پھر ہم مچھلی کو ذبح نہیں کرتے اور اسے کھا لیتے ہیں ؟

    سوال: اسلام میں ہر مردہ شئی حرام ہے تو پھر ہم مچھلی کو ذبح نہیں کرتے اور اسے کھا لیتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 36116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 122=66-2/1433 مچھلی کا بغیر ذبح کے حلال ہونا حدیث شریف سے ثابت ہے: قال علیہ السلام: أحلت لنا میتتان ودمان المیتتان الحوت والجراد والدمان الکبد والطحال (مشکاة) نیز ذبح کی مشروعیت جانور سے دم مسفوح کے اخراج کے لیے ہے اور مچھلی میں دم مسفوح نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند