• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 35888

    عنوان: سگریٹ حلال /حرام

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا سگریٹ حلال ہے یا حرام؟ میرے ایک دوست نے مجھے کہا ہے کہ سگریٹ حرام ہے۔ اسلام کے مطابق مجھے اس مسئلہ کا جواب دیجیے اور اگر مکروہ ہے تو مجھے مکروہ اور حرام میں فرق واضح کر دیں ۔ اور ساتھ ساتھ مکروہ چیز کا گناہ بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 35888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 58=58-1/1433 سگریٹ پینا اگر مضر صحت ہو تو ایسی صورت میں اس کا پینا حرام وناجائزہے اور شوقیہ پینا مکروہ ہے، چاہے مضر نہ ہو۔ حرام امر کا ارتکاب گناہ عظیم ہے اورمکروہ کا ارتکاب ناپسندیدہ اورحرام سے کمتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند