• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 35226

    عنوان: ہم جو چیزیں روزمرہ استعمال کرتے ہیں جیسا کہ ٹوتھ پیسٹ (دنت منجن)صابن، وغیرہ میں بہت سارے کیمکل ہوتے ہیں، ان کیمکلوں میں صنعتی الکوحل بھی ہوتاہے جو پیٹرولیم سے بنایا جاتاہے اور کجھور یا انگور سے ہیں بنایا جاتاہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسی چیزیں استعمال کرسکتے ہیں کیا؟

    سوال: ہم جو چیزیں روزمرہ استعمال کرتے ہیں جیسا کہ ٹوتھ پیسٹ (دنت منجن)صابن، وغیرہ میں بہت سارے کیمکل ہوتے ہیں، ان کیمکلوں میں صنعتی الکوحل بھی ہوتاہے جو پیٹرولیم سے بنایا جاتاہے اور کجھور یا انگور سے ہیں بنایا جاتاہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسی چیزیں استعمال کرسکتے ہیں کیا؟

    جواب نمبر: 35226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1752=1752-11/1432 جب تک مذکورہ اشیاء میں حرام الکوحل کی آمیزش شرعی تحقیق سے ثابت نہ ہو اور قلب ماہیت کا نہ ہونا بھی متحقق نہ ہو اس وقت تک ان کے استعمال پر حرام ہونے کا حکم نہیں لگایا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند