• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 32474

    عنوان: میں نے آپ سے پوچھنا ہے کہ کیا تمام نشہ آور چیزیں حرام ہیں یا نہیں؟مثلاًسگریٹ ؟کیوں کہ کچھ لوگ اس کو مکروہ بھی کہتے ہیں ۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: میں نے آپ سے پوچھنا ہے کہ کیا تمام نشہ آور چیزیں حرام ہیں یا نہیں؟مثلاًسگریٹ ؟کیوں کہ کچھ لوگ اس کو مکروہ بھی کہتے ہیں ۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 32474

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1365=824-8/1432 ”خمر“ (شراب) اور اس کے اجزا پر مشتمل، تمام نشہ آور چیزیں حرام ہیں، ان کے علاوہ دیگر نشہ آور چیزوں کے بارے میں تفصیل ہے، جہاں تک سگریٹ کا تعلق تو اس سلسلے میں بعض لوگوں کا قول صحیح ہے کہ وہ مکروہ ہے، اور اگر کسی کو اس سے نشہ آتا ہو تو اس کے لیے سگریٹ کا استعمال جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند