• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 32219

    عنوان: غیر مسلم ہندو کے ہاتھ کا دیا ہوا اور پکایا ہوا کھانا جائز ہے ؟اور کیا ان سے ہاتھ ملانا جائز ہے؟ان کو سلام کیسے کریں؟اگر وہ السلام علیکم کہیں تو ہم ان کو کس طرح سے جواب دیں؟

    سوال: غیر مسلم ہندو کے ہاتھ کا دیا ہوا اور پکایا ہوا کھانا جائز ہے ؟اور کیا ان سے ہاتھ ملانا جائز ہے؟ان کو سلام کیسے کریں؟اگر وہ السلام علیکم کہیں تو ہم ان کو کس طرح سے جواب دیں؟

    جواب نمبر: 32219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 936=776-7/1432 اگر وہ غیر مسلم پاک اور صاف وستھرا رہتا ہے تو اس کے ہاتھ کا پکایا ہوا حلال کھانا جائز ہے۔ اتفاقاً ہاتھ ملالینا بھی جائز ہے، ان سے آپ سلام میں پہل نہ کریں، ہاں وہ اگر السلام علیکم کہیں تو آپ اس کے جواب میں وعلیک کہہ دیں۔ اور اگر کوئی آفیسر ہے اور ہمارے سلام نہ کرنے پر وہ برا مان سکتا ہے، تو ایسی صورت میں السلام علی من اتبع الہدی یا صرف ہداک اللہ کہہ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند