• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 32170

    عنوان: خنزیر کے علاوہ اگر کسی دوسرے جانور سے گیلاتن نکالا جائے مگر اس جانور کو اسلامی طریقے پر ذبح نہ کیا گیاتو کیا وہ گیلاتن حلال ہوگا یا حرام؟

    سوال: میں ایک طالب علم ہوں اور کچھ تحقیقی کام کررہاہوں، در ج ذیل مسئلہ میں آپ کا فتوی چاہئے۔(۱) میرا خیال ہے کہ گیلاتن جو خنزیر سے نکالا جاتاہے ، تمام حالات میں حرام ہے، کیا یہ صحیح ہے؟(۲) خنزیر کے علاوہ اگر کسی دوسرے جانور سے گیلاتن نکالا جائے مگر اس جانور کو اسلامی طریقے پر ذبح نہ کیا گیاتو کیا وہ گیلاتن حلال ہوگا یا حرام؟ براہ کرم، اس سلسلے میں فتوی دیں۔

    جواب نمبر: 32170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1052=659-6/1432 (۱) صحیح ہے۔ (۲) حرام ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند