• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 3035

    عنوان:

    ہندو حضرات کا پرساد / چڑھاوا کھانا حلال ہے یا حرام؟ میرے آفس میں ہندو اپنے تہوارکے موقع پرپوجا کر کے میٹھائی تقسیم کرتے ہیں۔تہوار کے مطابق ایک ٹیبل پر کاغذ کا فوٹو رکھ کر خوب دھونی اگربتی وغیرہ سلگاتے اور پوجا کرتے ہیں اور وہیں پر میٹھائی رکھی جاتی ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 154/ ل= 154/ ل

    پوجا کی ہوئی مٹھائی کا کھانا ناجائز ہے۔ البتہ اگر مٹھائی چڑھائی نہ جائے بلکہ صرف تویہار کی خوشی میں تقسیم کی جائے تو اس کو لے کر کھالینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند