• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 30076

    عنوان: (۱) کیا ایسے جانور کو خرید کر اس کا گوشت بیچنا جائز ہے جس کو پہلے سے ذبح کردیاگیا ہواور قصائی نے اسے ذبح ہوتے نہ دیکھا ہو صرف مالک وغیرہ کے زبان پر بھروسہ کرکے خریدا اور بیچا ہو؟ (۲) کیا قصائی کا کاروبار حلال ہے اور جائزہے؟ اگر ہے تو براہ کرم، اس کاروبار کے جائز طریقے تفصیل سے بتائیں تاکہ رزق حلال ہو ۔

    سوال: (۱) کیا ایسے جانور کو خرید کر اس کا گوشت بیچنا جائز ہے جس کو پہلے سے ذبح کردیاگیا ہواور قصائی نے اسے ذبح ہوتے نہ دیکھا ہو صرف مالک وغیرہ کے زبان پر بھروسہ کرکے خریدا اور بیچا ہو؟ (۲) کیا قصائی کا کاروبار حلال ہے اور جائزہے؟ اگر ہے تو براہ کرم، اس کاروبار کے جائز طریقے تفصیل سے بتائیں تاکہ رزق حلال ہو ۔

    جواب نمبر: 30076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):330=330-3/1432

    اگر بالیقین معلوم ہے کہ جانور ذبح کرنے والا مسلمان ہے اور مالک کی بات پر بھی پوری طرح اطمینان ہے تو اس کے گوشت کو خریدنا اور بیچنا جائز ہے۔ 
    (۲) قصائی کا کار وبار جائز ہے، بشرطیکہ حلال جانور ہو اور شرعی طریقے پر ذبح کرکے خرید وفروخت ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند