• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 29998

    عنوان: حلال جانور کے جسم میں سے کون کون سا حصہ کھانے کی اجازت ہے اور کونسا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔ 

    سوال: حلال جانور کے جسم میں سے کون کون سا حصہ کھانے کی اجازت ہے اور کونسا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):437=233-3/1432

    حلال جانور کے شرعی طور پر ذبح ہونے کے بعد اس کی سات چیزیں کھانا حرام ہے، پتہ، مثانہ، غدود، ذکر، فرج، خصیتین، دم مسفوح۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند