• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 29711

    عنوان: غیر مسلم مورتی کے اوپر رکھی ہوئی پرساد (میٹھائی ،سیرا وغیرہ)اگر ہمیں کھانے کے لیے دے تو کیا کرنا چاہئے؟کچھ جگہوں پر ڈائریکٹ منع نہیں کرسکتے ہیں، اس بارے میں کیا حکمت کرنی چاہئے؟

    سوال: غیر مسلم مورتی کے اوپر رکھی ہوئی پرساد (میٹھائی ،سیرا وغیرہ)اگر ہمیں کھانے کے لیے دے تو کیا کرنا چاہئے؟کچھ جگہوں پر ڈائریکٹ منع نہیں کرسکتے ہیں، اس بارے میں کیا حکمت کرنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 29711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 276=276-2/1432

    مورتی اور دیوی، دویتاوٴں کے اوپر چڑھائی ہوئی مٹھائی وغیرہ مسلمان کے لیے کھانا جائز نہیں، اگر کوئی غیرمسلم دے تو مناسب طریقے پر معذرت کردینی چاہیے، اگر انکار کردینے میں فتنہ اور نقصان کا خطرہ محسوس ہو اور منع کی گنجائش ہی نہ ہو تو لے لے اور کسی جانور وغیرہ کو کھلادے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند