• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 29668

    عنوان:  آج کل چکن کی جس دانہ سے پرورش ہوتی ہے ،اس کے فورینسک ( جس میں بہت زیادہ تحقیق کی جاتی ہے) ماہر جو مسلمان ہے نے کہا ہے کہ وہ دانہ خنزیر کی چربی سے تیارہوتاہے جبھی یہ تقریباچالیس دنوں میں اتنا صحتمند ہوجاتاہے ، یہ سب ودیش سے آتاہے ۔ براہ کرم، تحقیق کے ساتھ جواب ارسال کریں۔ مہربانی ہوگی۔ 

    سوال:  آج کل چکن کی جس دانہ سے پرورش ہوتی ہے ،اس کے فورینسک ( جس میں بہت زیادہ تحقیق کی جاتی ہے) ماہر جو مسلمان ہے نے کہا ہے کہ وہ دانہ خنزیر کی چربی سے تیارہوتاہے جبھی یہ تقریباچالیس دنوں میں اتنا صحتمند ہوجاتاہے ، یہ سب ودیش سے آتاہے ۔ براہ کرم، تحقیق کے ساتھ جواب ارسال کریں۔ مہربانی ہوگی۔ 

    جواب نمبر: 29668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 345=177-3/1432

    چکن میں چوں کہ دانہ کی وجہ سے گوشت میں تغیر نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا اثر باقی رہتا ہے بلکہ وہ لاشی ہوجاتا ہے اس لیے اس کا کھانا حلال ہے، ”حل أکل جدي غذي بلبن خنزیر؛ لأن لحمہ لا یتغیر، وما غذي بہ یصیر مستہلکًا لا یبقیٰ لہ أثر“ (درمختار مع الشامي: ۹/۴۹۲، کتاب الحظر والإباحة، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند