• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 29167

    عنوان: میں مچھلی پکڑنے کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں، کیا زمین کھانے والے کیڑوں سے مچھلی پکڑنا درست ہے یا نہیں؟ چونکہ میں ان کیڑوں کو ہک میں داخل کرتاہوں جس سے کیڑوں کو تکلیف ہوتی ہے، دنیا کی کسی مخلوق کو تکلیف پہنچانا نہیں چاہئے۔

    سوال: میں مچھلی پکڑنے کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں، کیا زمین کھانے والے کیڑوں سے مچھلی پکڑنا درست ہے یا نہیں؟ چونکہ میں ان کیڑوں کو ہک میں داخل کرتاہوں جس سے کیڑوں کو تکلیف ہوتی ہے، دنیا کی کسی مخلوق کو تکلیف پہنچانا نہیں چاہئے۔

    جواب نمبر: 29167

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 169=93-2/1432

    کیڑوں کو مارکر ہُک میں لگانا چاہیے، زندہ لگانا تعذیب زائد از ضرورت ہے، لہٰذا اس سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند