• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 28744

    عنوان: ہم آپ سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جو لوگ اجمیر شریف جاتے ہیں اور وہاں سے آنے کے بعدتبرک کے طورپر میٹھائی وغیرہ بانٹتے ہیں تو وہ میٹھائی کھانا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم ، اس پر روشنی ڈالیں۔ 

    سوال: ہم آپ سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جو لوگ اجمیر شریف جاتے ہیں اور وہاں سے آنے کے بعدتبرک کے طورپر میٹھائی وغیرہ بانٹتے ہیں تو وہ میٹھائی کھانا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم ، اس پر روشنی ڈالیں۔ 

    جواب نمبر: 28744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 134=119-1/1432

    اگر وہ مٹھائی وغیرہ بزرگوں کے نام نذر ونیاز کی اور مزار پر چڑھائی ہوئی ہو تو اس کا کھانا ناجائز اور حرام ہے، اور اگر مزار پر چڑھائی ہوئی نہ ہو تو بغیر تبرک سمجھے ہوئے دیگر سامانوں کی طرح کھانے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند