• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 27951

    عنوان: ہم نے ایک جانور جس کو پشتون زبان میں (شکون) کہا جاتا ہے کو پکڑا، یہ خرگوش کی طرح کا جانور ہے اور سوراخ میں رہتا ہے اور پھل اور گھاس اور سبزی کھاتا ہے۔ یہاں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے، جب کہ ستر سال کی زائد عمر کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ حلال ہے۔میں آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔

    سوال: ہم نے ایک جانور جس کو پشتون زبان میں (شکون) کہا جاتا ہے کو پکڑا، یہ خرگوش کی طرح کا جانور ہے اور سوراخ میں رہتا ہے اور پھل اور گھاس اور سبزی کھاتا ہے۔ یہاں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے، جب کہ ستر سال کی زائد عمر کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ حلال ہے۔میں آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔

    جواب نمبر: 27951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2110=1706-12/1431

    اگر پرانی عمر والے سب لوگ اسے خرگوش یقین کے ساتھ بتاتے ہیں وہ خرگوش کی طرح گھاس کھاتا ہے تو وہ حلال ہوگا۔ اور اگر کوئی تردد ہے تو وہاں کے مقامی علماء کو دکھاکر اس کا حکم معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند