• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 25450

    عنوان: کیا سگریٹ، نسواراور چرس حرام ہیں؟ جب کہ چرس پینے والا ہوش وہواس میں رہتاہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: کیا سگریٹ، نسواراور چرس حرام ہیں؟ جب کہ چرس پینے والا ہوش وہواس میں رہتاہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 25450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2254=1455-10/1431

    سگریٹ پینا سخت مکروہ ہے، نسوار اور چرس میں نشہ ہوتا ہے، پس ان کا استعمال بھی ناجائز ہے اور بعض لوگوں کو جو نشہ نہیں ہوتا وہ عادی ہوجانے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے، جس طرح شراب کے عادی لوگوں کو بھی بسا اوقات بہت زیادہ نشہ نہیں ہوتا، مگر اس کی وجہ سے حرام ہونے کا حکم ساقط نہیں ہوتا، نیز ان جیسی چیزوں (سگریٹ، نسوار، چرس، شراب) سے اعضائے رئیسہ دل ودماغ پھیپھڑوں وغیرہ میں خطرناک امراض پیدا ہوتے ہیں یا پیدا ہونے کا اندیشہ غالب ہوتا ہے، اس لیے بھی ان چیزوں کے استعمال کا ناجائز و گناہ ہونا ظاہر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند