• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 23859

    عنوان: کیا گوہ(ضب) وغیرہ جو احناف کے یہاں غیر ماکول اللحم ہے، اس کی تجارت اور ثمن جائزہے؟

    سوال: کیا گوہ(ضب) وغیرہ جو احناف کے یہاں غیر ماکول اللحم ہے، اس کی تجارت اور ثمن جائزہے؟

    جواب نمبر: 23859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1081=890-8/1431

    اگر گوہ کسی ضرورت میں مثلاً دوا کے طور پر خارجی استعمال میں مفید ہو یا اس کی کھال ہڈی وغیرہ کارآمد ہو تو اس کی تجارت جائز ہے اور ثمن بھی حلال ہے: کما في الدر المختار وصح بیع الکلب والفہد والفیل والقرد والسباع بسائر أنواعہا حتی الہرة وکذا الطیور سوی الخنزیر وہو المختار للانتفاع بہا وبجلدہا (۷/۴۷۸، کتاب البیوع باب المتفرقات، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند