• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 2178

    عنوان:

    پولٹری بزنس میں پولٹری خوراک میں کچھ حرام اجزاء ہوتے ہیں۔ برا ہ کر م، بتائیں کہ کیا ان حرام اجزء سے پلنے بڑھنے والے چکن کا بیچنا اور کھانا حرام ہے یا حلال؟

    سوال:

    پولٹری بزنس میں پولٹری خوراک میں کچھ حرام اجزاء ہوتے ہیں۔ برا ہ کر م، بتائیں کہ کیا ان حرام اجزء سے پلنے بڑھنے والے چکن کا بیچنا اور کھانا حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 2178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1010/ ج= 1010/ ج

    اس طرح کی خوراک سے نشو و نما پانے والی مرغیوں کے گوشت میں اگر بدبو پیدا نہ ہو تو ان کا بیچنا خریدنا اور کھانا حلال ہے: ولو أکلت النجاست وغیرھا بحیث لم ینتن لحمھا حلت کما حل أکل جدي غُدِّي بلبن خنزیر لأنہ لحمہ لایتغیّر (الدر المختار مع الشامي: ج۹ ص۴۹۱، ط زکریا)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند