• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 20734

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ ہم لوگ حلال جانوروں میں سے کون سے اعضاء کھاسکتے ہیں اور کون سے نہیں؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ ہم لوگ حلال جانوروں میں سے کون سے اعضاء کھاسکتے ہیں اور کون سے نہیں؟

    جواب نمبر: 20734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 479=398-4/1431

     

    حلال جانوروں کے سات اجزا ہمارے لیے حرام ہیں، باقی اجزا کے کھانے کی اجازت ہے۔ (۱) مادہ کی شرم گاہ۔ (۲) فوطے (خصیہ) (۳) غدود۔ (۴) مثانہ۔ (۵) پِتہ۔ (۶) دم مسفوح یعنی جو خون ذبح کے وقت نکلتا ہے۔ (۷) نر کی شرم گاہ۔ میں میں ج:۵، ص:۲۵۵ پر ہے وکرہ تحریما وقیل تنزیہًا والأول أوجہ من الشاة سبع․ الحباء، والخصیة، والغدة، والمثانة، والمرارة والدم المسفوح والذکر․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند