• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 1885

    عنوان:

    میں ڈریس (لباس) کے سلسلے میں سوال کرنا چاہتا ہوں۔ سنت لباس کیا ہے؟ پینٹ ، شرٹ، ٹائی کیا صحیح اور قابل قبول لباس ہے؟

    سوال:

    میں ڈریس (لباس) کے سلسلے میں سوال کرنا چاہتا ہوں۔ سنت لباس کیا ہے؟

    پینٹ ، شرٹ، ٹائی کیا صحیح اور قابل قبول لباس ہے؟

    جواب نمبر: 1885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  539/ن = 528/ن)

     

    (۱) سنت لباس یہ ہے: ٹوپی، عمامہ، کرتا یا جبہ، اور تہبند ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پائجامہ کو بھی پسند فرمایا ہے اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اوپر بدن پر بجائے جبہ وغیرہ کے ایک چادر استعمال فرماتے تھے اور کبھی کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کندھے پر ایک چادر مزید رکھتے تھے۔

    (۲) آج کل اگرچہ مسلمانوں میں مذکورہ لباس کا استعمال عام ہوگیا ہے، مگر چونکہ اصلاً یہ غیروں کا لباس ہے اس لیے بلا مجبوری اس کا استعمال بہتر  نہیں ہے۔ ایک مسلمان کو ہرچیز میں حتی المقدور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کرنا چاہیے وہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اللّٰہِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُو اللّٰہَ وَالْیَوْمَ الْاٰخِرَ (آالآیة) لیکن واضح رہے کہ اگر کوئی لباس اتنا چست و تنگ ہوکہ اس کو پہن کر واجب الستر اعضاء کی بناوٹ اور حجم نظر آتا ہو تو اس کا پہننا بالکل ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند