• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 169273

    عنوان: سویابین کھانا کیسا ہے ؟

    سوال: سویابین کھا سکتے ہیں یا نہیں جبکہ سننے میں آیا ہے کہ اس کے بنے بنانے کا ذریعہ سور ہے ۔خنزیر۔

    جواب نمبر: 169273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:637-537/N=7/1440

    سویا بین سبزی کی ایک قسم ہے ، جس کی باقاعد کاشت ہوتی ہے اور اس کے پودوں میں پھلیاں آتی ہیں، جن میں سویا بین کے دانے ہوتے ہیں۔ اور دیگر سبزیوں کی طرح یہ بھی جائز وحلال ہے؛ اس لیے سویا بین کھاسکتے ہیں اور اس سے کشید کردہ تیل بھی جائز ہے؛ البتہ اگر اس میں کھیت سے آنے کے بعد صفائی ستھرائی وغیرہ کے کسی مرحلہ میں کوئی ناپاک چیز ملائی جاتی ہو تو تحقیق کے بعد اس کا حکم اس کے مطابق ہوگا اور محض سنی سنائی باتوں پر ناجائز کا حکم نہیں لگایا جاسکتا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند