معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 168850
جواب نمبر: 16885001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 658-591/M=06/1440
حلال جانوروں کے ممنوع اعضاء میں سے دَم (خون) کی بیع و شراء ناجائز ہے بقیہ اعضاء جیسے پتہ، مثانہ، غدود وغیرہ اِن کا کھانا مکروہ ہے لیکن دوا ، علاج کے طور پر ان کے استعمال کی گنجائش ہے اس لئے ان کی بیع و شراء، ناجائز نہیں۔ والحاصل أن جواز البیع یدور مع حل الانتفاع (شامی) ویجوز بیع لحوم السباع والخمر المذبوحة فی الروایة الصحیحة (ہندیة) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا
تعلق کراچی پاکستان سے ہے اورمیں آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کررہا ہوں۔ یہاں دیگر
مسائل کے ساتھ جو ایک خاص مسئلہ سامنے آتا ہے وہ حلال گوشت کا ہے۔ یہاں چکن ہاتھ
سے ذبح کیا ہوا اور مشین سے ذبح کیا ہوا دونوں ملتا ہے اس صورت میں ایک مسلمان کے
لیے کیا حکم ہے؟ آپ یقیناً مشین سے ذبح کرنے کے طریقہ کار سے واقف ہوں گے۔ برائے
اس معاملہ میں رہنمائی فرماویں۔ یہاں بہت سے مسلمان غلط فہمی کے شکا رہیں۔
میں چین میں پانچ سال کے لیے پڑھنے آیا ہوں۔ یہاں پر برگراور نوڈل (کھانے کا آئیٹم) وغیرہ میں جو مرغی کا گوشت ہوتا ہے وہ اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں ہوتا ہے۔ تو کیا یہ کھانا صحیح ہے یا نہیں ، جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آج کل اسی پر ہم گزارہ کرتے ہیں۔ کیوں کہ پکانے کے لیے ا تنا وقت نہیں ملتاہے۔ برائے کرم اس سلسلہ میں میری رہنمائی کریں۔
2871 مناظرکیا برگر اور پزا کھا سکتے ہیں؟
4562 مناظراس وقت میں جرمنی میں پڑھ رہا ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کس طرح کے کھانے حلال ہیں؟ اگر عیسائی کے ذریعہ سے تیار کیا جاتا ہو تو حلال ہے یا نہیں؟ اگر ممکن ہوسکے تو مجھے مکمل تفصیل دیں کہ کون سا کھانا کھانا چاہیے او رکون سا نہیں؟ یہ بہت اہم ہے کیوں کہ مجھے یہاں ایک سال تک ٹھہرنا ہے۔ اوراب تک میں صرف ڈبہ میں بند باقلا کھا رہا ہوں۔
1869 مناظرہمارے کچھ دوست ایسے ہیں جن کی کمائی حرام کی ہے۔ کبھی ان سے ملنے کا موقع ملتا ہے اور وہ کچھ کھانے کو پیش کرتے ہیں، کیا وہ جائز ہوگا؟ او راگر ہم کھالیں اوراس قیمت کے برابر ہم ان کو کھلا دیں تو کیا حق ادا ہوجائے گا؟ (۲) ہمارے کچھ رشتہ داروں کی کمائی بھی حرام کی ہے، اگر ہم ان کے یہاں کھانا کھاکر کچھ پیسہ بطور تحفہ کے گھر والوں کو یا بچوں کو دے کر آجائیں تو کیا ایسا کرناصحیح ہے؟ (۳) ہمارے گھر میں چوری کی بجلی استعمال کرتے ہیں اور اس سے ہی کھانا پکاتے ہیں اورمیرا روزی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے،تو کیا میں اس کو استعمال کرسکتا ہوں، اور روزی ملنے کے بعد اس کو ترک کرسکتاہوں؟ اورمیں نے ہی اس اسٹوو کوخریدکر دیا ہے، مگر میرا مال نہیں لگاہے۔ کیا مجھے کچھ گناہ ہوگا؟ (۴) اگر دوسروں کے یہاں یا مسجد میں چوری کی بجلی استعمال ہوتی ہو تو کیا حکم ہے؟
6737 مناظرکیا سرکہ حلال ہے یا نہیں؟
2748 مناظرجس گلال میں شراب پیے جانے کا گمان ہو اس میں حلال مشروب پینا کیسا ہے؟
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کل جو نئے قسم کا کھانا آیا ہوا ہے اس میں جو اجننوموٹو(ایسا مادہ جو ذائقہ بڑھانے کے لیے) استعمال کیا جاتا ہے جو کہ چین میں استعمال ہوتا ہے۔ کیا وہ کھانا جائز ہے یانہیں؟ کہا جاتا ہے کہ اس میں خنزیر کی چربی استعمال ہوتی ہے۔
3626 مناظر