• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 166831

    عنوان: "کٹ کیٹ " چاكلیٹ كھانے كا حكم؟

    سوال: ایک مشہور زمانہ چاکلیٹ "کٹ کیٹ " (Kit Kat) کے بارے میں کسی نے بتایا کہ یہ حلال نہیں ہے ، ایسی کوئی تحقیق یا فتویٰ آپ کے علم میں ہے تو بتادیجیے تاکہ حرام سے میں بچ سکوں ۔یہ مسئلہ میں اپنے لئے پوچھ رہا ہوں ۔

    جواب نمبر: 166831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 297-261/M=3/1440

    ہمیں مذکورہ چاکلیٹ کے بارے میں تحقیق نہیں، جب تک یقین و تحقیق شرعی سے معلوم نہ ہوکہ اس میں حرام چیز شامل ہے، اس وقت تک اس کو حرام نہیں کہا جاسکتا، اگر کوئی شک و شبہ کی بنیاد پر احتیاط کرتا ہے تو بہترہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند