• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 164391

    عنوان: حلال جانور کی کون کون سی چیزیں کھانا حرام ہے

    سوال: حلال جانور کی کون کون سی چیزیں کھانا حرام ہے

    جواب نمبر: 164391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1287-913/sn=1/1440

    دم مسفوح، غدود، پتہ، مثانہ، نر کا عضو تناسل، مادہ کی شرمگاہ اور خصتین، حلال جانور کے ان سات اجزاء کا کھانا شرعاً جائز نہیں ہے، اول الذکر یعنی دم مسفوح تو قطعی حرام ہے اور مابقیہ چیزیں مکروہِ تحریمی ہیں، کرہ تحریما وقیل تنزیہا والأول أوجہ، من الشاة سبع: الحیاء والخصیة والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذکر الخ (در مختار مع الشامی: ۴۸۱۰، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند