معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 159228
جواب نمبر: 15922801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:640-547/N=7/1439
خرگوش کا گوشت حلال ہے، کھاسکتے ہیں۔
وحل …الأرنب ( تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الذبائح، ۹: ۴۴۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حرام جانوروں کا جھوٹا پاک ہے یا نہیں؟ اگر
حرام جانور پانی کو جھوٹا کردیا تو اس پانی سے وضو غسل یا کپڑے دھونے اور دیگر
برتنے میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟
میں
یہ جانناچاہتاہوں کہ بکرے کی اوجھڑی کھانا کیسا ہے؟ اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ
حرام ہے۔ مہربانی فرماکر حدیث اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں
جواب عنایت فرماویں۔
مفتی صاحب ! میرا ایک دوست ہے اس کا نام دانش ہے وہ کہتا ہے کہ اسلام میں بیئر پینا جائز ہے۔ وہ کہتا ہے کہ میں تو ہر مہینہ اپنے گھر والوں کو بیئر لاکر پلاتا ہوں اور ہمیں بھی یہی کہتا ہے کہ تم لوگ بھی اپنے گھر والوں کو پلایا کرو، یہمفید ہوتی ہے اور خون کو صاف کرتی ہے۔ جب کہ میں نے معلومات کی تو مجھے پتہ چلا کہ بیئر میں بھی الکوحل ہوتی ہے لیکن وہ کہتا ہے کہ میں جو بیئر لاتا ہوں اس میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ الکوحل سے پاک ہے۔ برائے کرم آپ وضاحت کردیجئے ۔اور ایک بات اور بتایئے کہ کیا اسلام میں گٹکھا کھانا یا پان وغیرہ چبانا جائز ہے؟
586 مناظرمیرا
سوال یہ ہے کہ وہ کون سا معیار ہے، یا کون سا پیمانہ ہے، یا کون سی چیز ہے جس کی
وجہ سے کسی پرندے کو حلال یا حرام قرار دیا گیاہے؟
فتوی نمبر: 1783 میں مفتی صاحب نے کہا ہے کہ کنگارو کا گوشت حلال نہیں ہے، لیکن مفتی تقی عثمانی اس کو حلال کہتے ہیں۔ کیا آپ مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کریں گے اور مجھے جواب دیں گے کہ کیا واقعی یہ حلال ہے یا نہیں؟کنگارو گوشت ، مفتی محمد تقی عثمانی ، شائع شدہ: ۱۱/ذو القعدہ، ۱۴۲۸ھ، مطابق ۲۲/نومبر ۲۰۰۷ء)۔ سوال: آسٹریلیا کے بہت سارے مسلم بھائی اور بہنوں نے مجھے اطلاع دی کہ کنگارو (آسٹریلیا کا قومی جانور) حلال ہے۔ جو سبب انھوں نے بتایا وہ یہ ہے کہ یہ گھاس اور پودے کھاتا ہے اور دوسرے جانوروں کا گوشت نہیں کھاتا ہے۔ کیا کسی جانور کے حلال اورحرام ہونے کی تعین کرنے کے لیے یہی واحد معیار و اصول ہے؟میں اس بات سے بھی واقف ہوں کہ جانور کے پیروں کی قسم بھی جانور کے حلال اور حرام ہونے کا تعین کرتی ہے۔ کنگارو حلال جانور ہے کیوں کہ اس کے منع کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ صرف واحد شرط یہ ہے کہ یہ اسلامی طریقہ سے اور پوری شرطوں کوپورا کرتے ہوئے ذبح کیا گیا ہو۔
813 مناظرایسی چیزیں جو مشکوک ہوں یعنی جن کا ماخذ حلال یا حرام دونوں ہو سکتے ہیں (جیسے کہ پنیر) لیکن اس چیز پر ماخذ نہیں لکھاہے تو کیا ہم وہ چیزیں استعمال کرسکتے ہیں یا ان سے احتراز لازم ہے؟
331 مناظرآج کل پرچون کی دکان پر چیونگم ملتی ہے اس کی اصل تحقیق کیا ہے؟ کیا وہ سور کی چربی سے بنتی ہے؟ اور اس کا کھانا کیسا ہے؟ آیا حلال ہے یاحرام؟
435 مناظر