• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 158626

    عنوان: گوبر کے اُپلوں پر روٹیاں پکانا

    سوال: جناب عالی میرا ایک سوال ہے کہ آج کل گوبر کے اُپلوں پر باٹی بنایا جاتا ہے اور پھر چوخا ملاکر اسے کھایا جاتا ہے تو کیا گوبر جلاکر اسی میں باٹی کو پکانا جائز ہے ؟ کیا اسکا کھانا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 158626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 526-456/D=5/1439

    گوبر کے اپلوں پر روٹیاں بنانے میں نجاست روٹیوں کے ساتھ نہیں لگتی ہے، زیادہ سے زیادہ اس کی راکھ لگ جاتی ہے، اور راکھ نجس نہیں ہے، لہٰذا اس طرح باٹی (روٹی) بنانا درست ہے۔ لا یکون نجسا رماد قذر وإلا لزم نجاسة الخبز في سائر الأمصار، وقال الشامي تحتہ المراد بہ العذرة والروث․ رد المحتار: ۱/ ۵۳۴۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند