معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 158189
جواب نمبر: 158189
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 463-422/N=5/1439
انگریزی میں جس پرندے کو ترکی (Turkey)کہتے ہیں، یہ مرغ ہی کی ایک قسم ہے، اسے عربی میں دیک رومي یا دجاجة رومیة کہتے ہیں اور مرغ اور اس کی تمام اقسام شریعت میں حلال وجائز ہیں؛ اس لیے ترکی پرندہ کا گوشت کھانا اور اس کا کاروبار کرنا جائز ہے۔ اور جو لوگ ناجائز کہتے ہیں، ان کی بات صحیح نہیں۔
وما لا مخلب لہ من الطیر فالمستأنس منہ کالدجاج والبط، والمتوحش کالحمام والفاختة والعصافیر والقبج والغراب الذي یأکل الحب والزرع والعقعق ونحوھا حلال بالإجماع (بدائع الصنائع، کتاب الذبائح، ۶: ۱۹۴، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)، ونقلہ عنہ فی الھندیة (کتاب الذبائح، الباب الثاني في بیان ما یوٴکل من الحیوان وما لا یوٴکل، ۵: ۲۸۹، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)، وانظر المورد، انکلیزي - عربي، ص ۹۹۸أیضاً۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند