• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 154637

    عنوان: کے ایف سی (KFC) اور میک ڈونلڈس چکن (Mcdonald's chicken) کا کھانا حرام ہے یا حلال؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ کے ایف سی (KFC) اور میک ڈونلڈس چکن (Mcdonald's chicken) کا کھانا حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 154637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1418-1329/SD=1/1439

    میک ڈونالڈ ، پزا ہٹ اور کے ایف سی کے کھانے میں اگر حرام یا ناپاک چیز کی ملاوٹ نہ ہو، تو کھانے میں مضائقہ نہیں اورگوشت کے سلسلے میں جب تک حلال ہونے کا مکمل یقین نہ ہو، نہیں کھانا چاہیے ، آج کل ہوٹلوں میں گوشت کو حلال بتایا جاتا ہے ؛ لیکن اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند