• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 153264

    عنوان: كیا اسٹرابیری کا پھل کھانا ناجائز ہے

    سوال: کیا اسٹرابیری کا پھل کھانا ناجائز ہے ؟ میں نے مفتی زر ولی خان صاحب کی تقریر میں سنا کہ یہ زقوم کا پھل ہے جس کا کھانا صحیح نہیں۔

    جواب نمبر: 153264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1139-1059/sd=11/1438

     اسٹرا بیری پھل کھانا جائز ہے ، اِس پھل کو عربی میں فراولة کہتے ہیں،یہ زقوم کا پھل نہیں ہے ، لغت کی کتابوں میں کہیں بھی زقوم کا مصداق اسٹرابیری کو نہیں قرار دیا گیا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند