• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 151797

    عنوان: کیا ہوٹل یا کسی پارٹی میں غیر مسلم کے ہاتھ کا بنایا ہوا کھانا کھانا حرام ہے؟

    سوال: کیا ہوٹل یا کسی پارٹی میں غیر مسلم کے ہاتھ کا بنایا ہوا کھانا کھانا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 151797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1124-1114/M=10/1438

    غیر مسلم کے ہاتھ کابنا ہوا کھانا اگر حرام ونجس چیز ہے تو اس کا کھانا جائز نہیں، اگر حلال جانور کا گوشت ہے تو بھی اس کے کھانے سے احتراز لازم ہے، اگر سبزی، دال، چاول وغیرہ ہے اور اس میں کسی حرام وناپاک چیز کی ملاوٹ کا اندیشہ نہیں تو اسے کھاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند