• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 151726

    عنوان: چائینیز سالٹ کھانے میں استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا چائینیز سالٹ جسے مونو سوڈیم گلوٹمیٹ بھی کہتے ہیں کا کھانے وغیرہ پکانے میں استعمال جائز ہے ؟ کیا یہ حلال ہے ؟

    جواب نمبر: 151726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1262-1202/L=9/1438

    اس کی اجزائے ترکیبیہ کا ہمیں علم نہیں کہ اس میں کیا کیا چیزیں ڈالی جاتی ہیں،اگر اس میں کوئی حرام چیز ڈالی جاتی ہو اوراس کے ڈالے جانے کا علم یقینی طور پر ہونیز کسی کیمیاوی طریقے سے اس کی ماہیت کو تبدیل نہ کیا جاتاہو تو اس نمک کا استعمال درست نہ ہوگا،اور اگر حرام چیز کے ڈالے جانے کا شک ہو تو استعمال حرام نہ ہوگا،تاہم ازراہِ تقوی احتیاط کرنا بہتر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند