• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 15119

    عنوان:

    میں انگولا (افریقہ) میں کام کرتاہوں، یہاں پر چکن کا گوشت آتا ہے اس پر حلال کا لیبل لگا ہوتا ہے لیکن میں نے ابھی دو تین دن پہلے دیکھا کہ جس کمپنی کا ہم چکن لیتے ہیں اس کمپنی کا سور کا گوشت بھی آتا ہے۔ تو اس کمپنی کا چکن کھانا میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم اس سوال کا جواب جلدی بھیج دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1309=1309/م

    جس کمپنی کا چکن آپ لیتے ہیں اس کے بارے میں اگر یقین اور شرعی شہادت سے معلوم ہوجائے کہ اس کا گوشت حلال نہیں ہوتا، تو اس کا لینا اور کھانا ناجائز اور حرام ہوگا، اگر کھالیا ہو تو توبہ واستغفار کریں، اور آئندہ احتراز کریں، اوراگر حلال ہونے کا یقین ہو تو محض شبہ کی بنا پر اس کمپنی کے چکن پر حرام ہونے کا حکم نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند