• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 15107

    عنوان:

    میں گوشت کے بارے میں فتوی چاہتاہوں۔میں پاکستان کا رہنے والا ہوں لیکن گزشتہ ایک سال سے میں اور میرے کچھ مسلمان ساتھی ولنیس لسوانیا میں رہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر جس شہر میں میں رہتاہوں وہاں پر حلال گوشت نہ ملے تو میں کروں؟ کیا میں غیر حلال گوشت کھا سکتاہوں؟میں ولنیس لسوایا شہر میں رہتاہوں اور میرے علاقہ میں حلال گوشت نہیں ملتا ہے،یہاں پر صرف حلال مرغی اورمچھلی ملتی ہے ، یہاں پر نہ توگائے کا گوشت ملتا ہے اور نہ ہی بھیڑ کا گوشت نہیں ملتا ہے۔لسوانیا جیسے کسی غیر اسلامی ملک میں گوشت کھانے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟یہ بات ذہن نشیں رہے کہ میں نہیں جانتاہوں کہ وہ لوگ کیسے جانور ذبح کرتے ہیں۔میں ان تمام کے بارے میں کیا کروں؟برائے کرم میری مدد کریں، کیوں کہ میں واقعی پریشان ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15107

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1288=1288/م

    گوشت کھانا کوئی فرض یا واجب نہیں ہے کہ نہ کھانے کی وجہ سے آپ گنہ گار ہوں گے، اگر آپ کے علاقہ میں حلال گوشت دستیاب نہیں ہے تو مچھلی، سبزی وغیرہ کھانے پر اکتفاء کیجیے، غیرحلال گوشت کھانے کی اجازت نہیں ہے، چاہے آپ غیر اسلامی ملک میں رہتے ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند