• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 145768

    عنوان: نوکرانی کو مشکوک کھانا دینا

    سوال: ہمارے پڑوسی اکثر اکراماً کھانے کی چیزیں دیتے رہتے ہیں جب کہ ان کی روزی کا ذریعہ جائز نہیں ہے، اس لیے ہم وہ نہیں کھاتے، تو کیا ہم یہ کھانا ہماری اپنی نوکرانی کو جو کہ مسلمان بھی ہے غریب بھی ہے اور بیوہ بھی ہے اسے دے سکتے ہیں؟ کسی غیر مسلم کو دینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 145768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 086-043/H=2/1438

     

    بہتر تو یہ ہے کہ حسن انداز کے ساتھ قبول کرنے سے معذرت کردیا کریں اگر قبول کرنے یا واپس کرنے میں کسی فتنہ کا اندیشہ ہوتو اپنی نوکرانی کو بھی دے سکتے ہیں اسی طرح غیر مسلم کو بھی جبکہ وہ دونوں غریب ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند