• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 11402

    عنوان:

    کیا اسلام غیر مسلم کے ہاتھ کا پکایا ہوا کھانا کھانے کی اجازت دیتاہے؟

    سوال:

    کیا اسلام غیر مسلم کے ہاتھ کا پکایا ہوا کھانا کھانے کی اجازت دیتاہے؟

    جواب نمبر: 11402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 486=354/ل

     

    غیرمسلم کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھانے کی اجازت ہے بشرطیکہ اس کے ہاتھ یا برتن میں کوئی نجس چیز لگی ہوئی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند