• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 10559

    عنوان:

    راگی جو ایک اناج ہے اس میں مینگنی مل گئی تھی پتہ نہیں وہ چوہے کی تھی یا جھینگر کی یا اور کیڑوں کی چاول کے برابر تھی او رکالی تھی۔ ہم نے بہت کوشش کی مگر پوری طرح سے نہیں نکال سکے تین چار مرتبہ پاک کرنے پر بھی نہیں نکال سکے اور کچھ باقی رہ گئے اور ہم نے یہ استعمال کیا ۔ کیا یہ راگی ناپاک ہوجائے گی؟ (۲)پیکٹ کے دودھ کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 282=254/د

    چوہا یا اس جیسے چھوٹے جانور کی مینگنی اگر اناج میں مل جائے اورکوشش کے باوجود نہ نکلے تو وہ اناج پاک ہے، اس کا استعمال درست ہے، کما في رد المحتار: وبول الفأرة في روایة لا بأس بہ والمشائخ علی أنہ نجس لخفة الضرورة بخلاف خرئہا فإن فیہ ضرورة في الحنطة وفي الشامي لکن الضرورة متحققة في بول الہرة في غیر المائعات کالثیاب وکذا في خرء الفارة في نحو الحنطة دون الثیاب والمائعات، رد المحتار: ۲/۵۲۳۔

    (۲) اگر کوئی نجس شی نہ ملی ہو تو اس کا استعمال درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند