• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 64143

    عنوان: کیا مہدویت شیعیت اور قادیانیت خارج اسلام ہیں؟

    سوال: میں نے عقائد و دینیات تالیف مولانا عبدالقوی کتاب میں پڑھا ہے کہ مہدویت، شیعیت اور قادیانیت خارج اسلام ہیں۔

    جواب نمبر: 64143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 652-652/M=7/1437 مہدوی فرقہ اپنے کفریہ عقائد کی وجہ سے دائرہٴ اسلام سے خارج ہے اسی طرح قادیانی فرقہ بھی خارج از اسلام ہے، شیعوں کے بہت سے فرقے ہیں ان میں سے جس فرقہ کے عقائد کفریہ ہوں مثلاً وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کے قائل ہوں یا حضرات شیخین رضی اللہ عنہما کی صحابیت کے منکر ہوں یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگاتے ہوں یا تحریف قرآن کے قائل ہوں تو اس فرقہ کے کافر ہونے میں شک نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند