• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 610315

    عنوان:

    حجیت حدیث كا انكار گمراہی ہے

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علما دین و مفتیان کرام ذیل کے مسئلہ میں~ ۔راشد شاذ نامی ایک شخص آجکل امت مسلمہ کا بڑا ہیں ہمدرد بنا پھر رہا ہے ۔دارالعلوم دیوبند سے اس کے خلاف فتویٰ بھی شائع ہوا ہے چند اہم عصری مسائل پر دارالعلوم دیوبند کا فتوی جلد 2 صفحہ 71 پر اس کا تعاقب کیا گیا ہے ۔اب میں اس مسلہ مین آخری راے جاننا چاہتا ہوں۔کیا یہ شخص کافر و مرتد ہے ۔ویسے بعض مسائل اس کے ایسے ہیں جن میں تاویل کرنا فضول ہے مثلاً انکار حجیت حدیث” جس کتاب کا میں نے حوالہ دیا اس میں فتویٰ واضح طور پر نہیں ہے ۔اس ملحد اور بدین کے خلاف جو کتابیں لکھی گئی ہیں ان کا نام بھی بتا دیں۔

    جواب نمبر: 610315

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 858-670/D=08/1443

     راشد شاز كے عقائد نہایت گمراہ كن اور ملحدانہ ہیں‏، ان كے عقائد و نظریات قرآن و حدیث كی صریح نصوص كے خلاف ہیں‏، موصوف نے اپنی كتاب میں جمہور اہل سنت والجماعت سے ہٹ كر ایسی تعبیر و تشریح كی ہے جس كی وجہ سے احادیث رسول‏، اجماع امت اور قرآن و حدیث كی صریح نصوص سے مستنبط بہت سے مسلمہ اور متفقہ عقائد اور مسائل كا كوئی مطلب باقی نہیں رہ جاتا‏، راشد شاز كے گمراہ كن عقائد میں حجیت حدیث كا انكار‏، حجیت اجماع كا انكار اور بعض آیات قرآنی كا انتہائی غلط تشریح و تفسیر وغیرہ شامل ہیں‏، یہ شخص اپنے عقائد و نظریات كی بناپر حد درجہ گمراہ‏، ضال اور مضل ہے‏، بلكہ بعض عقائد كی اگر تاویل نہ كی جائے تو اس كے دائرہٴ اسلام سے خارج ہونے میں كوئی شبہ باقی نہیں رہ جاتا‏، راشد شاز اور ان جیسے مفكرین كے مذہبی انحرافات كو سمجھنے كے لیے دیكھیں: (اسلام شاہراہِ اعتدال‏، مرتبہ: مولانا معاویہ سعدی‏، مطبوعہ: دارالسعادۃ سہارنپور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند