• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 59785

    عنوان: کیا ہم عبادی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: میں مسقط ، عمان میں رہتاہوں۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ عمانیوں کا اپنا سرکاری فقہ اباضیہ ہے ،اس کو عبادی بھی کہا جاتاہے ، مگر عربی زبان میں اس کو اباضیہ کہا جاتاہے۔میں حنفی مسلک کے مطابق پوچھنا چاہتاہوں کہ : (۱) کیا ہم عبادی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ (۲) کسی نے کہا کہ جہری نمازوں میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، مگر سری نمازوں جیسے ظہر، عصر میں وہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة نہیں پڑھتے ہیں،اس طرح ہو وہ ہر نماز میں واجب ترک کردیتے ہیں، تو کیا ان کے پیچھے یہ نمازیں پڑھنا درست ہے؟ براہ کرم، جواب دیں ۔ ہم میں سے بہت لوگ نماز پڑھ لیتے ہیں، کیوں کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ جماعت نہیں چھوڑنا چاہتے ۔

    جواب نمبر: 59785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1159-1181/L=10/1436-U اباضیہ فرقہ جو عقائد کتابوں میں مذکور ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ خوارج ہیں؛ لہٰذا ان کی اقتداء میں نماز درست نہیں، نہ سری اور نہ جہری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند