• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 51883

    عنوان: میں پاکستانی ہوں، حنفی مذہب پر عمل کرتا ہوں اور عمان میں کام کررہا ہوں۔ براہ کرم، مذہب اباضی کے بارے میں کچھ بتائیں، کیا اباضی امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

    سوال: میں پاکستانی ہوں، حنفی مذہب پر عمل کرتا ہوں اور عمان میں کام کررہا ہوں۔ براہ کرم، مذہب اباضی کے بارے میں کچھ بتائیں، کیا اباضی امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 51883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 836-688/B=6/1435-U فرقہ اباضیہ کے بارے میں علماء محققین کا فیصلہ ہے کہ وہ خوارج کا ایک فرقہ ہے جن کے عقائد قرآن وحدیث اور اہل السنة والجماعة کے خلاف ہے، مثلاً؛ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن پاک جو اللہ کا کلام ہے، وہ مخلوق ہے اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا دیدار نہیں ہوگا اسی طرح ان کا عقیدہ ہے کہ ایک مسلمان گناہوں کی وجہ سے جب دوزخ میں جائے گا تو پھر وہ دوبارہ جنت میں نہیں جائے گا، لہٰذا یہ فرقہ گمراہ ہے او راہل السنة والجماعة سے خارج ہے ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، مزید تفصیل کے لیے نفائس الفقہ ج۴ کا مطالعہ کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند