• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 46832

    عنوان: شیعہ کے معنی کیا ہے؟ ہمیں شیعہ کو غیر مسلم کیوں کہنا چاہئے؟

    سوال: شیعہ کے معنی کیا ہے؟ ہمیں شیعہ کو غیر مسلم کیوں کہنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 46832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1046-788/D=10/1434 شیعہ کے معنی دوست، جنھوں نے حضرت رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں غلو اور افراط سے کام لے کر اسلام میں تخریب پیدا کی انھوں نے اپنے کو ”شیعان علی“ کے نام سے موسوم کیا، یعنی ہم حضرت علی کے دوست اور ان کی جماعت کے ہیں، شیعان کا واحد شیعہ ہوا جو ایک شخص کے لیے بوالا جاتا ہے۔ جو شیعہ (رافضی) موجودہ قرآن پر ایمان نہیں رکھتا اور اس کے کچھ حصے کے غائب ہونے کا عقیدہ رکھتا ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا پر العیاذ باللہ زنا کی تہمت لگاتا ہے۔ حضرات صحابہ میں چند کو چھوڑکر سب کے مرتد ہوجانے کا قائل ہے، وحی کے سلسلہ میں یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ العیاذ باللہ حضرت جبرئیل سے وحی پہنچانے میں غلطی ہوگئی، حضرت علی کے بجائے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیدیا، ایسے لوگ اس طرح کے کفریہ عقائد رکھنے کی وجہ سے کافر ومرتد ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند