• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 39487

    عنوان: بوہرہ فرقہ

    سوال: (۱)میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ آپ نے پہلے کہا کہ شیعہ گمراہ ار مشرک فرقہ ہے تو کیا بوہرہ جو کہ ماتم نہیں کرتا ، کیا وہ بھی گمراہ اور مشرک ہے؟ (۲) میں نے کسی سے سنا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کالا جادو کسی منافق نے کیاتھا، کیا یہ بات صحیح ہے؟ اور کالا جادو کی کوئی حیثیت ہے؟

    جواب نمبر: 39487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 959-566/L=7/1433 بوہرہ فرقہ مستقل خاندان یا قوم ہے، اکثر شیعہ اور کچھ سنی ہیں، غالباً یہ سنی بھی پہلے شیعہ تھے، پھر سنی ہوگئے، ان کی نسل بوہرہ سنی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ: ۲/۳۸) پتہ چلا کہ بوہرہ فرقہ دو قسموں میں بٹا ہوا ہے، اس لیے جس کے بارے میں سوال کرنا ہو اس کے تفصیلی عقائد لکھ کر سوا ل کیا جائے۔ (۲) جی ہاں! یہ بات درست ہے، وہ یہودی منافق تھا، جس کا نام لبید بن اعصم تھا، اس کے کہنے پر اس کی لڑکیوں نے جادو کیا تھا، فی نفسہ جادو کی حقیقت مسلّم ہے، اسکا موٴثر ہونا قرآن وحدیث سے ثابت ہے اس سے دوسروں کو پریشان کیا جاسکتا ہے حتی کہ وہ قتل کا سبب بھی سن سکتا ہے، والجمہور علی أنہ یمکن أن یکون لہ حقیقة وأنہ قد یبلغ الساحر إلی حیث یطیر في الہواء، ویمشي علی الماء، ویقلب الإنسان حمارا، والفاعل الحقیقي في کل ذلک ہو اللّہ تعالی․․․ والحدیث․․․ أخرجہ مالک رحمہ اللہ في الموطا في باب التعوذ عند النوم ولفظہ: عن القعقاع بن حکیم أن کعب الأحبار قال: لولا کلماتٍ أقولہن لجعتْني الیہود حمارًا (أحکام القرآن للشیخ ظفر أحمد التھانوي رحمہ اللہ: ۱/۳۸-۳۹) ”منزل“ کے نام سے ایک کتابچہ جو تینتیس آبات پر مشتمل ہے اگر اس کو پڑھا جائے تو ان شاء اللہ جادو شیاطین چوروں اور درندوں سے حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند